انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ:   بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

60

 

کولج:  بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو  96 رنز سے ہرا  کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں انگلینڈ سے ٹاکرا ہو گا۔

 

تفصیلات کے مطابق کولج کرکٹ گراؤنڈ اینٹیگا میں کھیلے جا رہے    آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے  دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے ، تاہم آسٹریلوی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 42ویں اوو رمیں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

 

آسٹریلیا کو با آسانی شکست دینے کے بعد مسلسل   چوتھا سیمی فائنل کھیلنے والی بھارت کی ٹیم نے فائنل مقابلے میں جگہ بنا لی ہے۔ ایونٹ کا فائنل انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔

 

قبل ازیں لیگ راؤنڈ میں بھارت اپنے تینوں میچ جیت کر گروپ بی میں سرفہرست تھا۔ جبکہ آسٹریلیا اپنے گروپ میں 2 میچ جیت کر دوسرے نمبر پر تھا۔

 

واضح رہے کہ بھارت نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلے میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو 119 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں آج اس بھارت کے ہاتھوں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔

تبصرے بند ہیں.