پاکستان میں کورونا کے وار سنگین، اموات میں بڑا اضافہ

17

 

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے، ایک روز میں اموات میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق  گزشتہ 24 کے دوران  کورونا کے باعث 42 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 372 ہوگئی۔ 59  ہزار 786 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں   5  ہزار 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک  بھر میں مثبت کیسزکی شرح 9.75 فیصدرہی۔ مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار243   سے تجاوز کر گئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک ہزار 590 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

 

دوسری جانب گزشتہ روز وزارت صحت نے  کورونا ٹیسٹنگ کٹ  کی  فارمیسی اور میڈیکل اسٹور پر  فروخت کی اجازت دیدی۔  شہری اب اپنا کورونا ٹیسٹ خود بھی با آسانی کرسکیں گے۔

 

میڈیکل ڈیوائس بورڈ کے اجلاس میں کورنا ٹیسٹنگ کٹ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر  فروخت کرنے کی اجازت  دینے کا فیصلہ  کیا گیا ۔اجلاس میں  کہا گیا کہ ریپڈ اینٹی جن کورونا ٹیسٹنگ سے وبا کی  تشخیص انتہائی آسانی سے کی جا سکتی ہے ، کورونا کے  انفرادی ٹیسٹ سے  وائرس کے دوسروں میں منتقلی کا خدشہ کم ہوجاتا ہے۔

 

خیال رہے کہ  این سی او سی نے ملک بھر میں گھر گھر خصوصی ویکسی نیشن مہم بھی شروع کی ہے   جس کے تحت ٹیمیں شہریوں کو گھروں تک جا کر ویکسین لگائیں گی۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.