بلوچستان پاکستان کا مستقبل،ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے،دشمن قوتوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے :آرمی چیف
راولپنڈی :آرمی چیف کا کیچ اور تربت پہنچ کر دشمنوں کے نام اہم پیغام ،آرمی چیف نے کہا شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں سپہ سالار نے فوجی جوانوں کے ساتھ دن گزارا،آرمی چیف کو کو ایف سی بلوچستان ساؤتھ ہیڈ کوارٹر میں سیکیورٹی صورتحال،پاک ایران پر باڑ لگانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن استحکام اور خوشحالی کےلئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،تربت سے آرمی چیف کیچ گئے ،جہاں انہوں نے اگلے محاذ پر موجود جوانوں سے بھی ملاقات کی ۔
آرمی چیف نے کیچ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا بلوچستان پاکستان کا مستقبل،ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔انتشار پھیلانے والی قوتوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہر قیمت پر بلوچستان کی سیکیورٹی،استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.