کراچی: ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور فی تولہ سونا 1 لاکھ 26 ہزار 650 روپے کا ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی جس کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 26 ہزار 650 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 252 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 582 ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 1838 ڈالر پر برقرار ہے۔
تبصرے بند ہیں.