پی ٹی آئی کی مرکزی تنظیم تشکیل دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری

29

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی تنظیم تشکیل دیدی گئی ہے اور فواد چوہدری کو سینئر نائب صدر جبکہ خرم شیر زمان کو پارٹی کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی منظوری سے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مرکزی تنظیم تشکیل دیدی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی تنظیم میں فواد چوہدری، اعظم خان سواتی، خان محمد جمالی اور امیر بخش بھٹو کو بطور سینئر نائب صدور شامل کیا گیا ہے جبکہ عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری اور نوابزادہ شریف جوگیزئی کو بھی نائب صدور مقررکیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعجاز چودھری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی اور ایڈوکیٹ عطا اللہ بطور نائب صدور فرائض انجام دیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جنید اکبر، سردار خادم وردک، شیخ خرم شہزاد اور خرم شیر زمان بطور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرکزی تنظیم میں شامل ہوں گے جبکہ مولابخش سومرو، شاہد خٹک، زبیر نیازی اور ملک فیصل دیہوڑ بطور جوائنٹ سیکرٹریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.