آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بڑی خبر

48

 

سڈنی: پاکستان میں شائقین کرکٹ  کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے  دورہ  کا بے صبری سے انتظار ہے ، تاہم اب   اس حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے  سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی دورہ پاکستان کیلئے بھی حتمی تیاریوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

 

سری لنکا کیخلاف آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تاکہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے بہتر انداز میں تیاری کر سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ مزید کہا گیا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں انڈریو مکڈونلڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ   آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر دیگر اسپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دورہ پاکستان سے قبل تیاریوں کیلئے چھٹیاں لیں گے۔

 

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم سکیورٹی اور کورونا کے معاملات کے پیش نظر  دورۂ پاکستان کے دوران تینوں ٹیسٹ میچ ایک ہی مقام پر  کھیلنے کی خواہشمند ہے، تاہم  اس سلسلے میں پی سی بی اور آسٹریلوی بورڈ میں بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں ہو گا جبکہ لاہور اور  راولپنڈی میں بھی ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، تاہم آسٹریلوی ٹیم تمام میچز کسی ایک وینیو پر کھیلنے کی خواہش رکھتی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.