پیرس: عالمی ادارہ صحت نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے آخر تک یورپ سے کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔ اومیکرون کے کیسز مارچ تک 60 فیصد یورپی شہریوں کو متاثر کرے گا لیکن اس کے بعد کورونا ختم ہونے کی طرف جائے گا۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر یورپ ہانس کلگ نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اومیکرون ویریئنٹ سے کورونا وبا ایک نئے فیز میں جا رہی ہے اور یہ ختم ہونے کی طرف جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل فہم کے رواں سال کے آخر تک کورونا وبا صرف فلو جیسی بیماری رہ جائے اور یورپ سے اس کا ختم ہوجائے لیکن اس کی واپسی کا خطرہ برقرار رہے گا کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ کورونا نے کئی رنگ بدلے ہیں لہذا ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اومیکرون ویریئنٹ کا جیسے ہی خاتمہ ہوگا کورونا ختم ہونے کی طرف جائے گا کیونکہ لوگوں نے بڑی تعداد میں ویکسین لگوائی ہے اور دوسرا بیماری کی وجہ سے لوگوں میں اس وبا کے خلاف قوت مدافعت بھی بڑھ گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.