اسلام آباد : کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کے باعث این سی او سی نے مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد سے کارپٹ ہٹا دیے جائیں ۔ صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو مساجد میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ مساجد میں 6 فٹ کے فاصلے کو قائم کیا جائے۔ بزرگ اور مختلف بیماروں میں مبتلا افراد گھر پر نماز پڑھنے کو ترجیح دیں۔
این سی اوسی نے ہدایت کی ہے کہ نمازی ماسک ضروری پہنیں، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔جمعے کو خطے کو مختصر رکھا جائے اور وضو گھر سے کرکے مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے جائیں۔
تبصرے بند ہیں.