اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف فیملی مافیا ہے جو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہمیں اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا ہے اور سابق چیف جج کا بیان حلفی نواز شریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائز ہوا اور مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے اور شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ اور ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں اور شریف فیملی ہمیشہ عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے لیے ایسے حربے استعمال کرتی رہی ہے جبکہ ہمیں اس مافیا کا مقابلہ کرنا ہے اور آج عدالت نے انہیں بے نقاب کر دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.