جنیوا:عالمی ادارہ صحت نے بین الاقوامی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ابھی خاتمے سے بہت دور ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق فرانس، جرمنی اور برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں،ا ومی کرون کو کورونا وائرس کی ہلکی قسم سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ دن بہ دن اس کے کیسز میں بہت اضافہ ہورہا ہے۔
ادھر ہانگ کانگ کی پالتو جانوروں کی دکان کے ملازم میں ڈیلٹا ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی اور کئی جانور جو نیدرلینڈ سے درآمد کیے گئے تھے ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔کورونا وائرس کے متعدد ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تقریباً دو ہزار چھوٹے جانوروں کو ہلاک کیاجائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.