آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

35

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس دوران باہمی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس دوران باہمی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کیلئے عالمی شراکت دارں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے جبکہ چینی سفیر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے سی پیک منصوبوں پر پیش رفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ 

تبصرے بند ہیں.