افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کا مسلم برادری سے بڑا مطالبہ

25

کابل :افغانستان کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوندنے مسلم اقوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے میں پہل کریں،کسی بھی بڑے سانحہ سے بچنے کیلئے اس وقت افغان عوام کو انسانی مدد کی اشد ضرورت ہے ۔

 

افغان وزیراعظم نے کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک سے تسلیم کیے جانے کے بعد افغانستان ترقی کرے گا ۔

 

انہوں نے کہا کہ ایسا وہ اپنی یا سیاسی حکام کی مدد کے لیے نہیں چاہتے، بلکہ عوام کے لیے چاہتے ہیں۔

 

ان کے مطابق طالبان نے امن اور سلامتی کی بحالی کے لیے تمام شرائط پوری کی ہیں ،اس لیے عالمی برادری سمیت مسلم ممالک کو آگے بڑھ کر افغان عوام کی مدد کرنی چاہیے ۔

تبصرے بند ہیں.