اداکارہ  عتیقہ اوڈھو کورونا وائرس کا شکار

25

 

کراچی: اداکارہ  عتیقہ اوڈھو کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

 

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ  وہ کس طرح کورونا وائرس کا شکار بننے کے بعد   قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنے کاموں کو انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے  کیپشن میں اپنے مداحوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے آگاہ کیا، جبکہ  اپنی رائے ظاہر کی کہ اچھے اور برے دنوں میں پالتو جانور ہمیشہ بہترین سہارا ہوتے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کی پوسٹ میں شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک لکڑی کی کرسی پر بیٹھی ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں جبکہ ان کا پالتو کتا بھی ساتھ بیٹھا نظر آرہا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہو ا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.