اسلام آباد : پاکستان نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن ڈرامہ رچا سکتا ہے ، پاکستان نے اپنے دوست ممالک کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کے حالات کرنے پر تلا ہوا ہے جس کیلئے وہ ایک دفعہ پھر فالس فلیگ آپریشن ڈرامہ رچا سکتا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی عزائم کا نوٹس لے، پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور دوستانہ ہمسائیگی کا خواہاں ہے، تاہم دونوں ممالک کے مابین نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر بحیثیت اہم فریق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو انتہائی خطرناک نہج پر لیجا رہا ہے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر اقلیتوں کے خلاف مظالم کے نوٹس لے، مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کرے۔
تبصرے بند ہیں.