آسٹریلوی حکومت ڈٹ گئی، ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ویزا دوبارہ کینسل 

49

 

میلبرن : آسٹریلوی حکومت نے عدالتی فیصلے کے باوجود دنیا کے نمبر ون ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ویزا دوبارہ کینسل کردیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر امیگریشن کا کہنا ہے کہ نوواک جوکووچ نے ویکسین نہیں لگوائی اس لیے وہ کمیونٹی کے لیے خطرہ ہیں۔ اس لیے ان کا ویزا کینسل کیا جاتا ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آسٹریلین اوپن کھیلنے کے لیے سربین ٹینس سٹار میلبرن پہنچے تھے ۔ ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلوی حکومت نے ان کا ویزا کینسل کرکے انہیں گرفتار کرلیا تھا تاہم نوواک جوکووچ نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے آسٹریلوی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں آسٹریلیا میں رکنے کی اجازت دے دی تھی اور آسٹریلوی حکومت انہیں جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

 

میڈیا کا کہنا ہے کہ سربین ٹینس سٹار کے پاس عدالت جانے کا راستہ ہے اگر عدالت اب بھی ان کے حق میں فیصلہ کرتی ہے تو وہ 17 جنوری سے شروع ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکیں گے اگر عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی تو انہیں واپس جانا پڑے گا۔

تبصرے بند ہیں.