بجلی کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافہ

41

 

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے ۔ نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

 

نیو نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

 

نوٹیفکیشن کےمطابق اضافی وصولیاں جنوری کے بلوں میں کی جائیں گی ۔ اضافہ کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.