مری میں جاں بحق 19 افراد کے ناموں کی تفصیلات جاری

175

 

لاہور: مری میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کے نام جاری کردیے گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے  والوں کا تعلق اسلام آباد ، لاہور ، مردان اور دیگر شہروں سے ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق مری میں برف باری کے باعث ہونے والی اموات کی تفصیلات  جاری کردی گئی ،ہلاک ہونے والوں میں  زاہد ولد ظہور عمر 27 سال کمال آباد ،اشفاق ولد یونس عمر 31 سال گوجرانوالہ  ،معروف ولد اشرف عمر 31  کا تعلق لاہور سے ہے۔

 

جاں بحق ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی نوید اقبال ، ان کی اہلیہ ، چار بیٹیاں اور دو بیٹے بھی شامل ہیں ۔

 

اسد ولد زمان شاہ عمر 22  کا تعلق مردان،محمد بلال ولد غفار عمر 21  مردان ، محمد شہزاد اور ان کی اہلیہ راولپنڈی ، محمد بلال حسین ولد سید غوث خان اور ان کے دو بچے جبکہ لاہور نمبر کی کار میں سوار 30 سالہ نامعلوم مرد بھی شامل ہے۔

تبصرے بند ہیں.