کراچی:امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسےمزید مہنگا ہو گیا۔
ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں41 پیسےاضافہ ہوا اور نئی قیمت 177.15 روپے ہو گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈالر گزشتہ روز 176.74 روپے پر بند ہوا تھا، تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 41 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 15 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/ErCHD1r7D5 pic.twitter.com/g0CwrzV9Xk
— SBP (@StateBank_Pak) January 5, 2022
تبصرے بند ہیں.