کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد دوبارہ تیزی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 176 روپے 75 پیسے سے کم ہو کر 176 روپے 74 پیسے ہو گئی ہے۔
My first Ministerial meeting of the new year with @razak_dawood about boosting ????trade. 2022 will be the year we deepen our trade ties even further, bringing new jobs & investment.
Just sorry the weather is a bit British! #UKPakEkSaath pic.twitter.com/X3Z1H6X2UN
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) January 5, 2022
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 17.05 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45407.89 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.04 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 67 لاکھ 58 ہزار 427 شیئرز کا لین دین ہوا۔
تبصرے بند ہیں.