علیزے شاہ کاسگریٹ پینے کی ویڈیو بنانیوالے کو سبق سکھانے کا فیصلہ

223

 

لاہور:  پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ  ان دنوں اپنی ایک ویڈیو کے باعث  سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں ، ویڈیو میں اداکارہ کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو کسی نے علیزے کی مرضی کے بغیر بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو کہ اب وائرل ہو چکی ہے۔تاہم اداکارہ اس عمل سے کافی ناراض ہیں اور انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

اداکارہ علیزے شاہ نےاپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر  سائبر کرائم ایف آئی اے کے افسر کی ایک ویڈیو  بھی پوسٹ کی ہے جس میں  ایف آئی اے اہلکار اس بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ کس طرح کسی کی مرضی کے بغیر کسی کی تصویریا ویڈیو لینا مکمل پر غیر قانونی ہے۔مزید بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر کسی دوسرے کی ذاتی زندگی سے متعلق کسی فعل  کو اس انداز میں شیئر کرنا بھی کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ایف آئی اے اہلکار نے مزید کہا کہ یہ ایک جرم ہے اور جو شخص اس جرم کا مرتکب ہو گا اسے 3 سال قید کی سزا بھگتنی ہوگی لہٰذا محتاط رہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں علیزے شاہ کی سیگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔جس کے بعد  انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تاہم کچھ صارفین نے اس عمل کو اداکارہ کا ذاتی فعل بھی قرار دیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.