اومی کرون سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر سامنے آگئی

70

نیویارک:اومی کرون نے پوری دنیا میں تباہی مچانا شروع کر دی ،اومی کرون کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دنیا بھرمیں ہزا روں فلائٹس کو منسوخ کر دیا گیا ،متعدد ائیر لائنز کے طیاروں کا عملہ بھی وائرس کا شکار ہو گیا ۔

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اومی کرون کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے متعدد ممالک نے بیرون ملک سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں فلائٹس متاثر ہو ئی ہیں ،متعدد ائیر لائنز کے طیاروں کا عملہ بھی وائرس کا شکار ہو چکا ہے۔

عالمی وبا کے نئے ویرنٹ اومی کرون کی وجہ سے جرمنی کی مختلف ریاستوں میں سخت ضوابط متعارف کرو ادئیے گئے ہیں جس کے بعد مختلف شہروں  میں  ہزاروں افراد کا پابندیوں کے خلاف  احتجاج اور پولیس سے جھڑپوں کی رپورٹس بھی سامنے آ رہی ہیں ۔

دوسری جانب  ہالینڈ اور یونان میں بھی کورونا پابندیاں نافذ کر دی گئیں جبکہ بیلجیئم  میں رواں ہفتے سے کورونا سے بچاؤ کے لیے  مزید سختی کی جائے گی۔

فرانس میں حکو مت  نے کمپنیوں کو ملازمین کے لیے ہفتے میں کم از کم تین دن گھر سے کام کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی  میں اسکول ،  یونیورسٹیاں  ، سینما اور جِم تاحکم ثانی بند کردیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.