بھارت میں مدرٹریسا فنڈز کے اکاؤنٹس منجمند کردیئے گئے

31

کولکتہ : بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک کا ایک اور واقعہ ، بھارتی حکومت نے مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمند کردیئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مودی سرکارنے نوبل انعام یافتہ مدرٹریسا کی مشنری آف چیرٹی کے اکاؤنٹس منجمد کردئیے ہیں۔ تنظیم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈز وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔

یاد رہے کہ مدرٹریسا کی تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی جن میں  یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں۔

 مدرٹریسا کے فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس منجمند کرنے پر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مشنری چیریٹی کے 22 ہزارمریض اورملازمین دوا اورغذا سے محروم ہوجائیں گے۔قانون کی پاسداری کے نام پرانسانیت کے لئے کی جانے والی کوششوں کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے ۔

تبصرے بند ہیں.