پشاور : خیبرپختونخواہ کے علاقے ہنگو میں کمرے میں گیس بھرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن کالونی کے گھر میں تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ۔
تفصیلا ت کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے ضلع ہنگو کے ایک گھر میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ جس میں کمرے میں گیس بھرنے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور انہوں نے سردی سے بچنے کے لئے ہیٹر چلایا تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔متاثرہ خاندان نے سردی سے بچنے کے لئے ہیٹرچلایا لیکن کمرے میں گیس بھرنے کے باعث تمام افراددم گھٹنے سے انتقال کرگئے ۔
پولیس نے تمام افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.