ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔
روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو سالانہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتیں انتہا پسندی کی طرف لے جاتی ہیں تاہم آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔
تبصرے بند ہیں.