ٹک ٹاک نے عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ گوگل کو مات دیدی

70

نیو یارک: عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ گوگل کو مقبول ترین ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے مات دے دی ہے۔

 

کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر نے رواں سال کی مقبول ترین ویب سائٹس کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں حیران کن طور پر گوگل سے پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔

 

حالیہ رینکنگ کے مطابق اس سال ٹک ٹاک کی مقبولیت گوگل سے زیادہ رہی۔ گزشتہ برس اسی فہرست میں گوگل پہلے جب کہ چینی سائٹ ٹک ٹاک ساتویں نمبر پر تھی لیکن ایک ہی سال میں ٹک ٹاک کی مقبولیت میں ناقابلِ یقین حد تک اضافہ ہوا ہے۔

 

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ٹک ٹاک پر پاکستان سمیت کئی ممالک میں کچھ عرصہ تک پابندی عائد رہی تھی لیکن اس کے باوجود اس سائٹ نے 6 درجہ بہتری حاصل کی۔ کلاؤڈ فلیئر رینکنگ 2021 (وہ سائٹس جس پر رواں سال سب سے زیادہ ٹریفک آئی)

 

 

تبصرے بند ہیں.