عمران خان حکومت میں مستعفی ہونے والی تانیہ ایدروس ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کی کنوینرمقرر

72

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے  تانیہ ایدروس کو ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،  جس کے مطابق تانیہ ایدروس پھرسے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کا حصہ بن گئی ہیں۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق  وزیرمملکت برائے آئی ٹی  شزا فاطمہ خواجہ کمیٹی کی سربراہ ہوں گی تاہم تانیہ ایدروس کمیٹی کی کنوینر مقررکی گئی ہیں۔

 

سیکرٹری وزارت آئی ٹی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی پاکستان میں ڈیجیٹل ویژن سے متعلق سفارشات مرتب کرےگی۔

 

خیال رہےکہ تانیہ ایدروس سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان بھی رہ چکی ہیں تاہم مبینہ طور پر دوہری شہریت  (کینیڈین) پر تنقید کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 

یاد رہے کہ تانیہ ایدروس کو اس سے قبل عمران خان کی حکومت میں معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان مقرر کیا گیا تھا تاہم کنیڈین شہریت کے حوالے سے تنقید سے تنگ آکر انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.