سعودیہ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شرح 99فیصد تک ریکارڈ،کمیونیکشن مارکیٹ کا حجم 166 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

107

ریاض :سعودیہ میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شرح 99فیصد تک ریکارڈکی گئی ہے۔کمیونیکشن مارکیٹ کا حجم 166 ارب ڈالر تک پہنچ گیا  ہے۔سعودی ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اتصالات کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں سعودیہ میں کمیونیکشن مارکیٹ کا حجم 166 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، شعبے میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران سالانہ 8 فیصد کے حساب سے ترقی ہوئی ہے۔

اتصالات اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کمیونیکشن سیکٹر کے حوالے سے سال 2023 کے دوران جی 20 ممالک میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر رہا، سعودیہ  میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 12.6 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

کمیونیکشن کے حوالے سے ریاض میں منعقدہ فورم میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ مملکت میں موبائل انٹرنیٹ کی ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ 215 میگا بائٹس فی سیکنڈ سے زیادہ ہے، اسی طرح مجموعی طور پر سعودی عرب میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی شرح 99 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سعودیہ میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس فراہم کرنے والے رجسٹرڈ اداروں کی تعداد 31 ہے جو یہ سروسز صارفین کو مہیا کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.