کراچی: نالے میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 3 افراد زخمی

97

کراچی: محمود آباد گیٹ کے قریب نالے میں گیس بھرنے سے دھماکےکے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق محمود آباد گیٹ کے قریب دھماکا ہوا  ہے جس میں 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے سے کئی دکانیں بھی تباہ ہو گئیں۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دھماکہ گیس لائن میں لیکیج اور نالے میں گیس بھرنے کے باعث ہوا، تاہم دھماکے کے نتیجے  میں بڑے پیمانے پر نقصان نہیں ہوا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ہفتے کراچی  کے علاقے شیرشاہ پراچہ چوک میں بھی سوئی گیس کی لائن میں دھماکے سے 17 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جن میں رہنماء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالمگیر خان کے والد بھی شامل تھے۔
دھماکے سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا،جبکہ  دیگر قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

تبصرے بند ہیں.