بھارتی عدالت میں 2 زور دھماکے ،ہر طرف افرا تفری پھیل گئی 

69

ممبئی :بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کی عدالت میں زوردار دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد  کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں  اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھماکے کے فوری بعد  سیکیورٹی فورسز  نے عدالت کا گھیراؤ کر لیا ۔

دھماکے کی نوعیت اور  وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.