عمران خان کا برا وقت آنے والا ہے ، نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز

272

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے لئے برا وقت آنے والا ہے کیونکہ نوازشریف جلد وطن لوٹ رہے ہیں ۔ عمران خان کے پاس موقع ہے کہ وہ عوام کی اب بھی جان چھوڑ دیں ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، غربت اورافلاس اپنے عروج پر ہے ۔ ایسے حالا ت میں تھوڑی سی بھی عزت والا بندہ ہوتا تو خداحافظ کہہ کر چلا جاتا  ۔

مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر میں عمران خان کی پرفارمنس کو کوئی بھی سپورٹ نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بہت جلد واپس آرہے ہیں اور وہ اپنے ملک اپنے لوگوں میں آنے کے لئے بیتاب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک مشرف تھا جو کہتا تھا کہ نواز شریف از ہسٹری ، مشرف دیکھ رہا تھا اور نوازشریف حلف اٹھا رہا تھا ۔

مریم نواز نے کہا کہ افغانستان کی تکمیل نو  اور امداد کے لئے سب کو سامنے آنا چاہئے۔کے پی کے میں انتخابی نتائج پر مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دیتی ہوں  ۔مجھے لگتا ہے یہ ہماری فتح ہوئی ہے اور مجھے اس سے خوشی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ میں مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک موجود ہے ۔ کے پی کی ترقی وہاں کے عوام کا حق ہے اور عوام کو ان کا حق ملنا چاہئے ۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اگر عمران خان کی نااہلی کا کیس ذاتی بنیاد پر ہے تو میں اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتی ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.