اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج پر ردِ عمل آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں ہوئیں جسکی قیمت چکانا پڑی، الیکشن کیلئے غلط امیدواروں کا انتخاب ایک بڑا سبب تھا۔ اب سے ذاتی طور پر پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی اور آنے والے دوسرے مرحلے کی خود نگرانی کروں گا, انشاء اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہو کر سامنے آئے گی’.
PTI made mistakes in 1st phase of KP LG elections & paid the price. Wrong candidate selection was a major cause. From now on I will personally be overseeing PTI's LG election strategy in 2nd phase of KP LG elections & LG elections across Pak. InshaAllah PTI will come out stronger
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 21, 2021
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو ہوم گرائونڈ پر شکست کا سامنا کر نا پڑا اور پشاور تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکل گیا ،جے یو آئی 18سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پررہی ، جبکہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے 14امیدوار کامیاب ہوئے،اے این پی نے 8نشستوں پر میدان مار لیا، دس آزاد امیدوار بھی کامیاب ہو گئے، مسلم لیگ ن 3 ، جماعت اسلامی کی 2نشستیں، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف پاکستان کا ایک ایک رکن چیئرمین بن گیا۔
تبصرے بند ہیں.