بیرون ملک جائیداد چھپانے کے الزام میں ایشوریہ رائے کو عدالت نے طلب کرلیا

165

ممبئی : بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو تحقیقاتی اداروں نے طلب کرلیا۔ ایشوریہ رائے بچن پر بیرون ملک دولت چھپانے کا الزام ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو پانامہ پیپرز میں نام آنے پر تحقیقات کے لئے بلایا گیا ہے ۔  بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں  ایشوریا رائےبچن سے بیرون ملک دولت چھپانے کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ  ایشوریا رائے کو 9نومبر2021کوبھی سمن جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں 15 روز کے اندرجواب دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ایشوریا رائے بچن نےجواب جمع کرانے کے لئے 2 بارمہلت مانگی تھی۔

واضح رہے کہ پاناما پیپرز میں ایشوریا رائے بچن کے ساتھ ان کے سسرامیتابھ بچن،اجے دیوگن اوردیگربالی وڈ اداکاروں کا نام بھی سامنے آیاہے ۔

تبصرے بند ہیں.