سندھ ہائیکورٹ نے گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

60

کراچی: عدالت نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے

 

عدالت نے یہ حکم نامہ صوبے میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ گیس فراہمی بند کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور جواب طلب کرلیا ہے۔

 

عدالت عالیہ سندھ نے اس ضمن میں وفاقی حکومت سمیت دیگر سے 11 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کے گیس کنکشنز بھی منقطع کرنے سے روک دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ صنعتوں کو 11 دسمبر سے گیس سپلائی تا حکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.