ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان اختلاف کی ویڈیو سامنے آ گئی

406

لاہور: شادی کے بعد بچوں کی تعداد کو لیکر  بھارتی ٹینس اسٹار  ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک کے درمیان اختلاف کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ثانیہ اور شعیب کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں مستقبل میں ہونے والے بچوں کی تعداد پر گفتگو کرتے دیکھا گیا ہے۔

 

ویڈیو میں شعیب ثانیہ سے پوچھتے ہیں کہ مزید کتنے بچے اور ہونے چاہئیں اور ایک یا اس سے زیادہ  جس پر ثانیہ کہتی ہیں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک کو ترجیح دیتے ہیں لیکن میرے خیال میں دو جس پر شعیب کہتے ہیں کہ صرف 2  بچے کیوں اور 4، 5، 10 کیوں نہیں۔

 

شعیب کے سوال پر ثانیہ جواب میں کہتی ہیں کہ کرکٹ ٹیم نہیں بنانی جبکہ زندگی میں اور بھی کام ہیں۔

 

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا جبکہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.