سندھ کے عوام کی بہتری کے لیے تمام آپشن استعمال کرینگے، اسد عمر

46

کراچی: وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کی بہتری کے لیے تمام آپشن استعمال کرینگے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیک ہولڈر کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک سرزمین اور مسلم لیگ (ن) کے علاوہ سندھ کی تمام اپوزیشن کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کی گئی تقریر سے صوبائی خودمختاری کی بات نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور ہم اس مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی آواز اٹھائیں گے اور سندھ کے عوام کی بہتری کےلیےتمام آپشن استعمال کرینگے۔

 

اسد عمر نے سندھ کو عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب سندھ کےعوام کے لیے فیصلے کا وقت ہے اور آئین کے مطابق سندھ کے شہروں کےجو اختیارات چاہئیں اس کیلئے اب انتظار کرنے کو تیار نہیں۔

تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کےمسائل مقامی حکومتوں میں ہی حل ہو سکتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ میں بھی میئر کو اختیارات دیئے جائیں جبکہ انہوں نے سندھ حکومت کو خبردار کیا کہ اگر سیاسی مقاصد لیکر چلیں گے تو کامیاب نہیں ہو سکتے۔

 

تبصرے بند ہیں.