آج بھی کہتا ہوں کہ پاکستان میں مہنگائی دنیا کے دوسرے ملکوں سے کم ہے ، وزیراعظم عمران خان

102

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی دوسرے ملکوں کی نسبت کم ہے ۔ مہنگائی سے نمٹنے کے لئے حکومت نے احساس  راشن پروگرام متعارف کرایا ہے ، احساس راشن پروگرام کے تحت آٹا، چینی دالیں تیس فی صد سستی فراہم کی جائیں گی ۔

 

وزیراعظم عمران خان پشاور میں مائیکرو ہیلتھ انشورنش تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیراعظم عمران خان نےکارکنوں کو ہدایت کی  کہ  پچاس ہزار سے کم آمدن والے افراد کو کارکنان رجسٹرڈکرائیں تاکہ ان کو مناسب قیمت میں اشیاء مل سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن  ہم دنیا میں سب سے کم پٹرول اور ڈیزل فروخت کررہے ہیں ۔ کورونا وائرس کے دور کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے  لیکن ہم نے پھر بھی اپنے عوام کے لئے وہ فیصلے کئے ہیں جن سے ان پر مہنگائی کا اثر کم پڑے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.