ڈھاکا: دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم پاکستان کیخلاف فالو آن کا شکار ہو گئی ، پوری بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 87 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسپنر ساجد خان نے 8 وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 213 رنز کی سبقت حاصل ہے ۔ آج ٹیسٹ میچ کا آخری دن ہے ، پاکستان بنگلہ دیش کی ٹیم کو دوبارہ آوٹ کر کے میچ جیت سکتا ہے ۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹیں حاصل کرنے والے ساجد خان کا کہنا تھا کہ پچ سے بہت مدد ملی ، چٹاگانگ کے میچ میں چار وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اعتماد ملا ، امید ہے میچ جیتیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نعمان علی سینئر کھلاڑی ہیں کوشش ہے کہ دونوں اننگز میں آؤٹ کر لیں ۔
ڈھاکا ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان نے پہلی اننگز 300 رنز 4 آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی ، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 53 اور فواد عالم 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، دونوں کے درمیان 103 رنز کی ناقابل شکست پارٹنرشپ ہوئی ، اس سے پہلے کپتان بابراعظم 76 اور اظہر علی 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، بارش کے باعث دوسرے دن صرف 6 اوورز کا کھیل ہوا ، جبکہ تیسرا دن مکمل طور پر بارش کی نذر ہوا تھا ۔
تبصرے بند ہیں.