جو بائیڈن اور ولادیمیر پیوتن 7 دسمبر کو یوکرین تنازع پر میٹنگ کریں گے

48

نیویارک: امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پیوتن 7 دسمبر کو یوکرین تنازع پر ورچوئل میٹنگ کریں گے ۔

 

عالمی میڈیا کے مطابق میٹنگ میں صدر جو بائیڈن روس کے یوکرین کی سرحد پر فوجیوں کی تعداد بڑھانے کا معاملہ اٹھائیں گے ۔ اس کے علاوہ دونوں رہنما رواں سال جون میں ہونے والی جنیوا کانفرنس کے موقع پر کیے گئے معاہدوں پر بھی بات کریں گے ۔

 

دوسری جانب امریکا ، برطانیہ ، کینیڈا اور یورپی یونین نے بیلاروس پر نئی پابندیاں نافذ کر دی ہیں ، بیلاروس کے ساتھ پناہ گزینوں کے تنازعے کے نتیجے میں یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔

 

روسی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے بیلا روس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بیلاروس سرحد پر جمع مہاجرین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور سخت موسم میں ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ۔

 

امریکہ ، برطانیہ ، کینڈا اور یورپی یونین کی طرف سے بیلا روس پر لگائی گئی پابندیوں کی فہرست میں مختلف کمپنیاں اور افراد شامل ہیں ۔ ان ممالک میں ان کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ 17 اعلیٰ سطحی سیاسی رہنماؤں پر بھی ان ممالک میں داخلے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.