پاکستان کرکٹ کیلئے خوشخبری، پی ایس ایل 7 کے شیڈول کا اعلان

83

 

لاہور : پاکستان کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔پہلا میچ 27 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 

نیو نیوز کے مطابق پی ایس ایل کا آغاز 27 جنوری سے ہو رہا ہے۔ لیگ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر 23 فروری جبکہ پہلا اور دوسرا ایلیمنٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا

 

ایونٹ کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کی سہ پہر 3 بجے لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کٹیگری جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.