راولپنڈی : سول جج سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کو غصہ کرنا مہنگا پڑھ گیا ۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جج سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کو پانچ سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔
نیو نیوز کے مطابق مقدمے کا فیصلہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شوکت کمال نے سنایا ۔ 5اپریل 2021 کو تھانہ سول لائن میں عدالتی اہلکار کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
مقدمہ میں عدالتی اہلکار کا کہنا تھا کہ خاتون نے اپنے کیس کے ملزم کی ضمانت منظور ہونے پر سول جج سردار عمر حسن سے بدتمیزی کی اور پرس پھینکا ہے جس پر خاتون کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا کر خاتون کو پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
تبصرے بند ہیں.