کترینہ سے شادی، وکی کوشال کی کزن نے نیا پینڈورا بکس کھول دیا

160

ممبئی : بھارت میں ان دنوں بالی ووڈ  اداکارہ  کترینہ کیف اور وکی کوشل کی دسمبر میں شادی کو لیکر خوب چرچے ہیں، تاہم  اب وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے اپنے وکی کوشل  اور  کترینہ  کی شادی سے متعلق تمام خبروں کو رد کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا نے میڈیا میں دونوں کی شادی سے متعلق خبروں کو محض افواہ قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی خبریں افواد اور جھوٹ ہیں اور اگر ایسا کچھ ہوا بھی  دونوں اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ڈاکٹر اپاسنا  نے مزید کہا کہ ان کی وکی کوشل سے کچھ روز قبل بات بھی ہوئی  ہے  جس میں اداکار نے شادی سے متعلق خبروں کو افواہ کہا اور ایسی خبروں کی تردیدکی ،وکی کی کزن نے کہا کہ  وہ اس معاملے پر مزید کوئی بات نہیں کرنا چاہتی لیکن  اس وقت شادی نہیں ہو رہی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تاحال  کترینہ اور وکی کوشل کی  جانب سےشادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.