بھارتی آئیٹم گرل راکھی ساونت کی شوہر کے ساتھ انٹری ، ہر کوئی حیران رہ گیا

121

ممبئی: بھارت کی معروف آئٹم گرل راکھی ساونت شوہر کو منظر عام پر لے آئیں ۔ راکھی ساونت نے اپنے شوہر کے ساتھ بگ باس سیزن 15 کی قسط میں وائلڈکارڈ کے طورپر انٹری دے کر مداحوں کو حیران کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے کئی ماہ قبل اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں لیکن اپنے شوہر کو نہیں دکھایا تھا ۔

راکھی ساونت شوہر کے بارے پوچھے گئے سوال کا اکثر جواب نہیں دیا کرتی تھیں یا بات کو ٹال جایا کرتی تھیں لیکن بگ باس میں اپنے شوہر کے ساتھ انٹری سے نا صرف ان کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا بلکہ انہوں نے اپنی شادی اور شوہر کے بار ےمیں ہونے والی تمام من گھڑت باتوں کو غلط ثابت کردیا ۔

بگ باس کے رواں سیزن کے آغاز سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر دی گئی تھی کہ راکھی اس شو میں شوہر رتیش کے ہمراہ داخل ہوں گی لیکن اداکارہ کی جانب سے خبر کی تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم اب راکھی کے شوہر سامنے آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش ایک کاروباری شخصیت ہیں اور وہ شوبز انڈسٹری میں بھی خاصے مقبول ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.