افغانستان کا دارالحکومت کابل دھماکے کی آواز سے گونج اُٹھا

80

کابل:افغانستان کا دارالحکومت کابل زوردار دھماکے کی آواز سے گونج اُٹھا ،دھماکے کی آواز اتنی بلند تھی کہ اردگرد میں موجود کھڑی گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

 

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں،ابھی تک کسی جان نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں ۔

 

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب تھا ،ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.