میٹرو ،اوورنج ٹرین کے بعد پنجاب میں ایک اور انقلابی اقدام

57

لاہور :پنجاب حکومت نے لاہور میں آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے جہاں اس سے قبل ماحول دوست بسیں چلائیں وہیں اب پنجاب میں الیکٹرک بسیں چلانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے اور بہت جلد لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چلتی نظر آئیں گی ۔

وزیر ماحولیات پنجاب محمد رضوان کے ہمراہ ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو دیکھتے ہوئے بہت جلد لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے جا رہے ہیں ۔

وزیر ماحولیات پنجاب محمد رضوان نے کہا سموگ گلوبل ایشو ہے ،پچھلےسال کورونا کی وجہ سے انڈسٹری بند ہونے پر سموگ میں کمی آئی ،انہوں نے کہا اگر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو روڈ پر آنے سے روکیں گے تو یقینی طور پر سموگ کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کوشش کرینگے کہ روڈ پر نہ آنے دیں اور ایسی تمام گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے جائینگے جو دھواں چھوڑ کر ماحول کو آلودہ کر رہی ہیں۔

حسان خاور نے کہا حکومت اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ طرز پر چلانے کی پالیسی ترتیب دی ہے،،لاہور میں اربن اور میاواکی جنگل لگانے میں مزید بہتری لائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.