سیمی فائنل سے قبل ٹیم پاکستان کو بڑا دھچکا۔۔۔

1,201

دبئی :آسٹریلیا کیخلاف کھیلے جانےو الے سیمی فائنل سے قبل ہی ٹیم پاکستان کو بڑا جھٹکا مل گیا ،ٹیم کے دو اہم کھلاڑی فلوکا شکار ہو گئے ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا  مد مقابل ہونگے ، تاہم بڑے معرکے سے قبل  یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اوپنر بلے باز محمد رضوان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب  ملک  فلوکا شکار ہو گئے جس کے بعد دونوں کی شرکت مشکوک ہوتی جا رہی ہے ۔

میڈیا مینیجر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک فلُو کا شکار ہوگئے ہیں،فلو کے باعث دونوں کھلاڑیوں کےفوری طور پر کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو کلیئر آئےہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے دونوں کھلاڑی بیماری کے باعث پریکٹس سیشن کا بھی حصہ نہیں ہیں ،ڈاکٹروں نے محمد رضوان اور شعیب ملک کو آرام کا مشورہ دے رکھا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.