وزیراعظم عمران خان نے زندگی میں 100 فیصد کامیابی کا طریقہ بتا دیا

145

 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اخلاقیات تباہ ہوگئی ہیں ۔ کرپشن سے قوم کی اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں۔ جس معاشرے میں اخلاقیات ہوں اس کو ایٹم بم بھی ختم نہیں کر سکتا ہے۔

 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  نبی اکرم ﷺ نے عربوں کو اسلام سے روشناس کرایا۔ عرب جن کی کوئی حیثیت نہیں تھی انہوں نے دنیا کی امامت کی۔ عربوں نے نبی پاک ﷺ کے راستے کو اپنا کر دنیا میں ترقی حاصل کی۔

 

انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی آگے بڑھاجاسکتا ہے۔ نبی پاک ﷺ کو جو عظمت ملی وہ کسی اور کو نہیں مل سکتی۔  آپ ﷺ کے راستے کے علاوہ  دوسرا راستہ انسان کی تباہی کا راستہ ہے جو بہت خوبصورت لگتا ہے لیکن اصل میں انسان کو تباہ کردیتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آئیڈیل ازم میں کوئی چیز ختم نہیں ہوتی یہ بلندی پر لے جاتے ہیں۔  حقیقت پسند شخص کبھی بڑا نہیں ہوتا۔ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کے خواب بڑے ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے وہ انسان کو بار بار آزمائے گا۔ انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.