ڈالر کی قیمت ایک بار پھر اُوپر جانے لگی

68

کراچی :ڈالر کی انٹر بینک میں ایک بار پھر اُنچی اُڑان ،ڈالر  1روپے 27 پیسے اضافے کے ساتھ  171روپے78پیسے ہوگیا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی اور سرمایہ کاروں میں گھبراہٹ سی کیفیت ہے جس کی وجہ سے وہ حصص کی فروخت کر رہے ہیں ۔

ہنڈر ڈ انڈیکس میں 784 پوائنٹس خسارہ کے بعد 46330 کی سطح پر ٹریڈ ہوا ،دوسری طرف کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھائو جاری ہے ،ڈالر کےانٹربینک ریٹ1.27روپے کے اضافے سے 171.63روپےکی سطح پر آگئے۔

تبصرے بند ہیں.