دنیا کو چیخ چیخ کر بتانا چاہتی ہوں کوہلی ایک ایماندار شخص ہیں، انوشکا شرما

111

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی آج اپنی 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور ان کی بیوی نے اس دن کے لئے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔ 

 

بالی ووڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنی اور کوہلی کی ایک تصویر شئیر کی جس کے نیچے لکھا کہ کوہلی ایک ایماندار انسان ہیں اور وہ یہ دنیا کو چیخ چیخ کر بتانا چاہتی ہیں۔

 

انوشکا شرما نے ویرات کے لیے ایک طویل پوسٹ لکھتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان دونوں کا انداز نہیں ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کریں لیکن وہ کبھی، کبھی دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ آپ کتنے اچھے انسان ہیں۔

 

انہوں نے لکھا کہ ہماری تصویر کے لیے کسی فلٹر کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ایسے ہی ہیں اور آپ نے ہر جگہ اپنے آپ کو بہتر بنایا ہے۔میں کسی کو نہیں جانتی جو آپ کی طرح اپنے آپ کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لا سکے اور جو آپ کی زندگی میں ہیں اور آپ کو جانتے ہیں وہ خوش قسمت ہیں۔

 

آخر میں انہوں نے ویرات کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی زندگی میں آنے کے لیے شکریہ۔

تبصرے بند ہیں.