ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کا نمیبیا کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف

86

شارجہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ گلین فلپس ناقابل شکست 39 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور جیمی نیشام نے 35 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ مارٹن گپٹل 18، ڈیرل مچل 19، کین ولیم سن 28 اور ڈیوون کونوے 17 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 
نمیبیا کی جانب سے گیرہارڈ ایراسموس سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی جبکہ برنارڈ شولٹز اور ڈیوڈ ویزے نے بھی ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
واضح رہے کہ میچ کیلئے نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیوون کونوے، گلین فلپس، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، ایڈم ملن، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ 
نمیبیا کی قیادت گیرہارڈ ایراسموس کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سٹیفن بارڈ، کریگ ولیمز، ڈیوڈ ویزے، جے جے سمٹ، زینی گرین، مائیکل وین لینگن، کارل برکنسٹوک، جین نکول لوفٹی ایٹن، روبن ٹرمپل مین اور برنارڈ شولٹز شامل ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.