برطانیہ کا پاکستانیوں کیلئے زبردست اعلان 

76

اسلام آباد:برطانیہ نے پاکستان میں موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے 55 ملین پاؤنڈز کی فراہمی کا اعلان کر دیا ، پاکستان کو فراہم کی جانے والی مالی اعانت  تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں پاکستان کی غریب آبادی کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدی کے اختتام تک ہندوکش اور ہمالیہ کے 36 فیصد گلیشئیرز کے خاتمے کا خدشہ ہے،پاکستان کو دئیے جانے والے پیکج کی مدت پانچ سال ہے جس میں 38 ملین پائونڈ خرچ ہونگے ۔

 برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پانچ سالہ آبی انتظام پروگرام پر 15 ملین پاؤنڈ خرچ کیے جائیں گے، پاکستان کے لیے قدرتی سرسبز سرمایہ کاری کے حصول کی کاوشوں پر 2.5 ملین پاؤنڈز خرچ ہوں گے،انتظامیہ کے مطابق پاکستان کو فراہم کی جانے والی مالی اعانت کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ہر شعبے میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے موثر منصوبہ بندی کی جاسکے ۔

تبصرے بند ہیں.